22 اگست، 2025، 8:43 AM

ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے؛ امریکہ کے وعدوں پر بھروسہ نہیں، مقاومت عراق

ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے؛ امریکہ کے وعدوں پر بھروسہ نہیں، مقاومت عراق

عراقی مزاحمتی جماعتوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے وعدوں پر اعتماد نہیں اس لیے مقاومتی تنظیمیں ہر وقت ملک اور عوام کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مزاحمتی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسیوں پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا اور اس کے وعدے محض فریب ہیں۔ کمیٹی نے اعلان کیا کہ مزاحمت کے وفادار مجاہدین ہمیشہ عراق اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور ان کے ہاتھ ٹریگر پر ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائی ہے اور اپنے کچھ فوجی اڈوں پر تعینات اہلکاروں کی تعداد کم کی ہے، نیز بعض یونٹوں کو نسبتا محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ لیکن دوسری جانب اس نے عراق کی فضائی حدود میں اپنے جنگی طیاروں اور ڈرونز کی پروازیں بڑھا دی ہیں، جو عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور عراقی عوام کی مرضی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

مزاحمتی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے عراق کی سرکاری اداروں اور پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی افواج کی تعیناتی اور سرگرمیوں پر سخت نگرانی کریں اور ان کے حقیقی انخلا کو یقینی بنائیں، تاکہ عراق کو زمین اور فضاؤں پر مکمل خودمختاری حاصل ہوسکے۔

News ID 1934944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha